ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے چندرشیکھر راؤ نے دوسری بارتلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا

کے چندرشیکھر راؤ نے دوسری بارتلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا

Thu, 13 Dec 2018 19:30:47    S.O. News Service

حیدرآباد،13؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے والی پارٹی تلنگانہ قومی کمیٹی (ٹی آر ایس) کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ نے دوسری بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔انہیں گورنر نے حلف دلایا۔تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد مسلسل دوسری بار کے چندرشیکھر راؤ وزیر اعلی بنے ہیں۔کے ایس آر کے نام سے معروف چندر شیکھر راؤ نے چھ ماہ پہلے ہی اسمبلی تحلیل کرکے دیگر چار ریاستوں کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔دراصل کے ایس آرکا خیال تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ریاستی اسمبلی کا الیکشن ہونے پر قومی مسائل غالب ہوں گے جس کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔اس لیے کے ایس آر نے وقت سے پہلے انتخابات کے لئے اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تلنگانہ میں سات دسمبر کو ہوئے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے اقتدار میں واپسی کرنے والی تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے کھاتے میں ریاست کے کل ووٹوں کا 46.9 فیصد ووٹ آیا۔ٹی آر ایس کو ملا ووٹ فیصد 2014 میں غیر منقسم آندھرا پردیش کے تلنگانہ علاقے میں ملے ووٹوں سے تقریباً 13 فیصد زیادہ ہے۔کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت والی ٹی آر ایس نے ریاست میں 88 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور اس نے کانگریس ٹی ڈی پی کی قیادت والے پیپلز فرنٹ کے چیلنج کو زیر کر دیا ہے۔اس اتحاد میں ٹی جے ایس اور سی پی آئی بھی شامل تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مہیا کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق ٹی آر ایس کو 2014 کے انتخابات میں 63 سیٹیں ملی تھیں اور اسے تقریباً 34.3 فیصد ووٹ ملا تھا۔اس بار کانگریس کو 28.4 فیصد ووٹ ملے اور اس نے 19 نشستیں حاصل کی جو گزشتہ بار حاصل کی گئی نشستوں کی تعداد سے دو کم ہے۔ٹی ڈی پی کو صرف دو سیٹیں ملی جبکہ 2014 میں اس کل 15 سیٹیں ملی تھی۔


Share: